سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں سگے ماموں نے غیرت کے نام پر 28 سالہ بھانجی کو قتل کر کے مقتولہ کی نعش کو ویرانے میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے اندھے قتل کامقدمہ درج کر کے قاتل کو دو یوم میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹمومن کے نواح میں 28 سالہ نازیہ بی بی کو غیرت کے نام پر ماموں اعجاز نے قتل کر دیا اور مقتولہ کی نعش کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گیا۔جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ کی نعش کو ویرانے سے برآمد کر کے اندھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور مقتولہ کے نعش کے پوسٹمارٹم کے ساتھ اس کی شناخت کر کے قاتل کو دو یوم میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور تھانہ کوٹ مومن پولیس مصروف تفتیش ہے۔