اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی۔جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایاکہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔