منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک کیس 155 گھنٹے سنیں گے تو سپریم کورٹ چوک ہو جائے گی، چیف جسٹس

datetime 4  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ایک کیس ایک سو پچپن گھنٹے سنیں گے تو سپریم کورٹ چوک ہو جائے گی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ جیت کا تناسب 6 ہزار سے زائد ووٹ کا تھا، 7 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔(ن )لیگ کے وکیل نے کہا کہ جیت کا تناسب 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے، آر او نے اپنے جواب میں کہا دوبارہ گنتی کی درخواست پر توجہ نہیں کر سکا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے قوانین میں دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا ہے، ہم اس اختیار کو کیسے ختم کر سکتے ہیں، ہر کیس گھنٹوں سننا شروع کر دیں تو زیر التوا کیسز کی تعداد میں پہاڑ جتنا اضافہ ہو گا، سپریم کورٹ انتخابات سے متعلق کیسز کو جلد مقرر کر رہی ہے، جب کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں تو تیاری نہیں ہوتی، درخواست پر نمبرز تک درست نہیں لگائے گئے۔عدالت نے این اے 154 لودھراں میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔مسلم لیگ (ن )کے امیدوار عبدالرحمن کانجو نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن ٹربیونل نے عبدالرحمن کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا اور آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دیا تھا۔الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی کے حکم کو کالعدم قرار دیا تھا۔دوبارہ گنتی پر رانا فراز نون کی جگہ عبدالرحمن کانجو کامیاب قرار پائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…