بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط آسان کردیں

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی سیاحوں کیلئے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاحوں کیلئے سعودی عرب کی جانب سے مقرر کی گئی نئی شرائط کے تحت وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرا سکتے ہیں۔2023 میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 43فی صد زائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیااور 2024 میں سعودی عرب کو 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی آمدمتوقع ہے۔ سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں، جہاں صارف دوست اور بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں، جن میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔ان خصوصی دفاتر میں طویل انتظا رسے بچنے کیلئے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پر اپوائنٹمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ائرلائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔ اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کے لیے دستیاب ہے، جن کے پاس برطانیہ، امریکا اور شینگن ویزا ہوں۔مملکت کی جانب سے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت مسافر ایک سال کی مدت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس ویزا کے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔یہ اقدام مقد س مقامات کے روحانی سفر اورباہمی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتاہے۔ویزا نظام کو آسان بنانے کے اقدام سے پاکستانی شہریوں کو نہ صرف اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سے ملنے اور عمرہ ادا کرنے کی ترغیب ملے گی بلکہ انہیں ریاض کے متحرک شہر کے منظر، جدہ کے ثقافتی ورثے، بحیرہ احمر کے پوشیدہ خزانوں سے لے کر العلاکے قدیم عجائبات جیسے مقامات تک سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔سعودی عرب سیاحوں کے لیے پورا سال کی بہترین منزل ہے جہاں سیاح گرمیوں میں ٹھنڈے اور سردیوں میں متحرک موسم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…