پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو بلا جواز اضافہ کردیا گیا

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور پلانٹ مافیا بے لگام ہو گئے ، ایل پی جی قیمت میں 50روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا ۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پلانٹ مافیا نے سرکاری قیمت کے بجائے اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنا شروع کر دی ہے اور قیمت میں بلاجواز 50 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مار کیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے اور ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔

اوگرا نے 234روپے 60پیسے قیمت مقر ر کی تھی جبکہ مارکیٹ میں گیس 280 روپے سے 285 روپے فی کلو پر فرخت ہو رہی ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 600روپے اور کمرشل سلنڈر 2250روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2770کی جگہ3370روپے میں فروخت جاری ہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر بھی 10715کی جگہ 12435میں فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ حکومت جب تک ایل پی جی کے طاقتور مافیا کو نہیں پکڑے گی ، تب تک بلیک مارکیٹنگ بند نہیں ہوگی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…