کراچی(نیوزڈیسک)سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی ذہنی تربیت اور مالی مدد کرنے والے ملزمان میں سندھ پولیس کے ایک ایس ایس پی کے بھائی ظہیر شیخ کے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ کے صحافی ثاقب صغیرکی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے گزشتہ دنوں ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کے دوران سانحہ صفورا میں ملوث گرفتار دہشت گردوں کی ذہنی تربیت کرنے ،زخمی دہشت گردوں کا علاج کرانے اور دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے والے ملزم سید شیبہ احمد کو گرفتار کیا تھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سید شیبہ احمد کو سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان سعد عزیز اور اظہر عشرت کی نشاندہی پر گرفتار کیاگیا تھا۔