منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئرلینڈ، امریکا میچ بارش کی نذر، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

datetime 14  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوریڈا (این این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش اور گیلے میدان کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے اور اس طرح پاکستان کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہو گئی ہے اور امریکا نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ میں 7بجے ٹاس اور ساڑھے 7بجے میچ کا آغاز ہونا تھا تاہم میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس اور میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا۔

اس دوران امپائرز نے کئی مرتبہ میدان کا معائنہ کیا لیکن گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے میدان بہت زیادہ گیلا تھا اور 3 گھنٹے سے زائد دیر تک مختلف مراحل میں کئی بار معائنے کے بعد امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ کا انعقاد نہ ہونے کی ایک اہم وجہ کھلاڑیوں کو گیلے میدان میں انجری سے بچانا تھا اور آئرلینڈ کی ٹیم نے بھی میچ کھیلنے میں زیادہ دلچسپی نہ لی کیونکہ وہ پہلے ہی سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو چکا تھا۔میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے امریکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا اور اس طرح امریکا کی ٹیم نے دو کامیابیوں اور ایک بارش سے متاثرہ میچ کی بدولت سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچ جیت کر بھی اب اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ پائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلا تھا اور نووارد ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بالرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے صرف 120 رنز کا ہدف ملا لیکن پاکستانی بیٹنگ لائن یہ ہدف بھی حاصل نہ کر سکی اور میچ میں شکست سے دوچار ہو گئی تھی۔اس کے بعد پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کا انحصار دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر تھا لیکن آج امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہونے سے پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…