اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

گھی اور آئل کی اوسط قیمت میں مئی 2024 کے دوران نمایاں کمی

datetime 7  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گھی اور آئل کی اوسط قیمت میں مئی 2024کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی 2024میں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.88فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 12.90فیصدکم ہے، اپریل میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 499.85روپے اورگزشتہ سال مئی میں 568.78روپے ریکارڈکی گئی تھی۔مئی 2024میں 5 لیٹرڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.69فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں19.62فیصدکم ہے، اپریل میں5لیٹرڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت2634.24روپے اورگزشتہ سال مئی میں 3299.89روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مئی 2024میں ڈھائی لیٹرڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1292.15 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.72فیصد اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15.48فیصدکم ہے۔اپریل میں ڈھائی لیٹرڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت1282.93روپے اورگزشتہ سال مئی میں 1547.12روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔مئی 2024 میں ایک لیٹرڈالڈاگھی کی اوسط قیمت 503.29روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.96 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15.45فیصدکم ہے، اپریل میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 498.61 روپے اورگزشتہ سال مئی میں 602.45روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…