اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل، سرمایہ کاروں کے مزید 58 ارب ڈوب گئے

datetime 6  جون‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)بجٹ میں ممکنہ سخت اقدامات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکس چینج بدھ کو تیسرے دن بھی اتار چڑھاو کے بعد مندی کے زیر اثر رہی۔مندی کے سبب 56 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 58 ارب 1 کروڑ 73 لاکھ 3 ہزار 997 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کا آغاز اگرچہ 91 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن وقفے وقفے سے سرمائے کے انخلا سے اتارچڑھاو کے بعد مندی کے اثرات غالب ہوگئے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 447.22 پوائنٹس کی کمی سے 74219.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 139.37 پوائنٹس کی کمی سے 23779.35 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 542.71 پوائنٹس کی کمی سے 122822.05 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 181.20 پوائنٹس کی کمی سے 34166.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت 16 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 34 کروڑ 85 لاکھ 49 ہزار 582 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 441 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 127 کے بھاو میں اضافہ 246 کے داموں میں کمی اور 68 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ایکسائیڈ پاکستان کے بھاو 39.93 روپے بڑھ کر 539.06 روپے اور سازگار انجینئرنگ ورکس کے بھاو 27.95روپے بڑھکر 840.21 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور فوڈز پاکستان کے بھاو 115.03 روپے گھٹ کر 18350 روپے اور ہال مارک کمپنی لمیٹڈ کے بھاو 31.74 روپے گھٹ کر 420.14 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…