اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

datetime 6  جون‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی کمی کے ساتھ 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔وزیراعظم کے دورہ چین میں پرانے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت حاصل کرنے اور سی پیک کے تحت پاکستان میں نشان دہی شدہ 17 منصوبوں کے لیے 2 سے 3ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری معاہدوں کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاو کے بعد باوجود ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 278 روپے 17پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 01پیسے کے اضافے سے 278روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279روپے 59پیسے پر مستحکم رہی۔خیال رہے کہ جولائی تک 10ارب ڈالر مالیت کے غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے دبا اور عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کی شرائط پر نئے وفاقی بجٹ کو 295روپے پر ڈالر کی قدر کے تعین سے اس امر کی نشان دہی ہو رہی ہے کہ نئے مالی سال میں روپے کی ڈی ویلیوایشن ہوگی اور ان عوامل سے ڈالر کی طلب بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…