پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا،وہ انٹرنیشنل میں نہیں چل سکتا ‘‘،سلمان بٹ

datetime 1  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نوجوان اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے تنقید کے نشتر چلا دیئے ہیں ۔سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 21 میچز کھیل چکے ہیں جس میں 14 میچز محض نیوزی لینڈ ٹیم کیخلاف ہیں اسکے باوجود پرفارمنس نہیں ہورہی ہے، میرے لیے حیریت کی بات ہے کہ صائم اپنے ٹیلنٹ کے مطابق نہیں کھیل رہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان خان کو اتنے مواقع نہیں ملے جتنے صائم اور اعظم کو ملے لیکن دونوں اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔سلمان بٹ نے کہا کہ اعظم خان سے انٹرنیشنل سطح پر کہیں بھی کوتاہی ہوگی، لوگ فٹنس پر انگلی اٹھائیں گے، بطور کرکٹر انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا پڑے، اس میں کوچ، ٹیم مینجمنٹ کوئی مدد نہیں کرسکتا! یہ تو اپنی ڈائٹ اور ٹریننگ سے ہی بہتر کرسکتے ہیں، جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔

واضح رہے کہ اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان ٹی20 ورلڈکپ میں 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ میں ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز نے اعظم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…