اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیمنٹ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ

datetime 28  مئی‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ جبکہ جنوبی شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1217روپے کے مقابلہ میں 2.96 فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217روپے ریکارڈکی گئی ۔

اسی طرح 23مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں مساوی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220، سرگودھا 1265، ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈکی گئی۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…