منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

datetime 16  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سولر پینلز کے بعد ملک میں بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف یو پی ایس کی ہی نہیں بلکہ گاڑی کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔تاجروں کے مطابق پچھلے سال کی نسبت یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ یو پی ایس کی جو بیٹری 38 ہزار روپے کی ملا کرتی تھی اب وہی بیٹری تقریبا 33 ہزار روپے تک مل جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح 110 وولٹ والی بیٹری جو 2 پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہے پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی اب وہ 20 ہزار روپے پر آ گئی ہے مگر اس کے باوجود بھی لوگوں میں قوت خرید نہیں ہے جس کے باعث وہ پرانی بیٹریاں لینے پر مجبور ہیں کیونکہ قیمتوں میں جتنا اضافہ ہوا تھا اتنی کمی نہیں ہوئی۔دوسری جانب بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 مہینے سے قیمتیں مستحکم ہیں کیوں کہ ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھا پر ہی بیٹریوں کی قیمتوں کا انحصار ہوتا ہے تاہم بیٹریوں کی قیمتوں میں گزشتہ 6 مہینوں سے اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی قیمتوں میں کوئی کمی ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بیٹریاں بہت سی جگہوں پر کم قیمتوں میں مل رہی ہیں جس کی وجہ صرف یہی ہے کہ سیل نہیں ہوتی تو دکاندار مال بیچنے کے لیے قیمت گرا دیتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…