اسلام آباد(نیوزڈیسک)ورلڈ بنک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح چار اعشاریہ دو فیصد رہے گی، اس کے علاوہ بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح سات اعشاریہ پانچ فیصد، بنگلہ دیش کی چھ اعشاریہ پانچ فیصد، بھوٹان کی چھ اعشاریہ سات فیصد اور سری لنکا کی پانچ اعشاریہ تین فیصد رہے گی- رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معشیت کو بجلی بحران کا سامنا ہے اور کاروباری ماحول مشکلات کا شکار ہے، پاکستان فوری طور پر توانائی بحران پر قابو پائے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انفراسٹرکچر اور عوام کی فلاح کے منصوبوں کے لیے آمدن کے وسائل بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔