جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 11روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

datetime 13  مئی‬‮  2024 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے 16 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور شروع کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا جارہاہے۔اگلے پندرہ دن کے لیے 31 مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 11 سے 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50 روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں اوگرا 15 مئی کو سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا، 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی۔

قبل ازیں حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔رواں سال عید الفطر سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے 9 روپے 66 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…