منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں روٹی کی قیمت 16 روپے ،نان کی 20 روپے ہے،ڈپٹی کمشنر

datetime 10  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنرعرفان میمن نے کہاہے کہ اسلام آباد میں روٹی کی قیمت16روپے اورنان کی قیمت20روپے ہے۔وفاقی دارالحکومت میں روٹی اور نان کی قیمتوں کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہاکہ اس وقت اسلام آباد میں روٹی کی قیمت 16روپے نان کی 20روپے ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق (آج)ہفتہ کو 12بجے ایسوسی ایشن کو دوبارہ ملیں گے۔عدالتی احکامات کے تحت ایسوسی ایشن کے سامنے 16روپے کے حساب سے روٹی کی منافع کیلکولیشن دوبارہ رکھی جائیں گی۔

ایک رائے ہے کہ پنجاب میں کرائے کم ہیں، اس لیے وہاں قیمت کم لیکن اسلام آباد میں نہیں ہو سکتی،پنجاب کے کئی اضلاع میں قیمتیں 12روپے کہیں 13کہیں 15روپے ہے۔ڈی سی نے کہا اسلام آباد کا بھی 70فیصد سے زائد ایریا تو رورل ہے،فیض آباد سے روات تک رورل ایریا ہے،راولپنڈی میں بینک روڑ اور کنٹونمنٹ ان رورل ایریاز سے بہتر ہے لیکن قیمت وہی ہے۔قیمتوں کا تعین یہ تمام چیزیں دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا،عدالتی احکامات کے تحت ملاقات تو ہوگی لیکن قانون کے مطابق ایکشن جاری رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…