کراچی(این این آئی)کراچی پولیس نے27 اپریل کو ہونے والی کارخانے میں ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ لگایا اور 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا ماسٹر مائند کوئی اور نہیں بلکہ دکان کامالک ہے۔صدر کے صرافہ بازارمیں کارخانے میں ڈکیتی کرنیوالے4ملزمان کو گرفتار کیا ، ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کاماسٹر مائنڈ تھا جس سے لوٹا ہواسونا بھی برآمد کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے بتایاکہ 27 اپریل کو دن 12 بجے11تولہ سے زائد سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی، معاملہ مشکوک ہونے پر کارخانے کے مالک اوررشتے داروں سے تفتیش کی کارخانے کے مالک کاشف نے انکشاف کیا کہ بھائی کے ساتھ ڈکیتی کامنصوبہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مالی پریشانی ،قرض سے جان چھڑانے کیلئے بھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کرائی ملزم نے ڈکیتی سے حاصل سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے کیخلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔