جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی وزیراعظم بننا چاہتی ہوں، ملالہ یوسفزئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصل مقصد نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ تعلیم کا شعور بیدار کرنا ہے۔تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ سوات کو بہت یاد کرتی ہوں، بہت جلد پاکستان جاؤں گی۔ سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ ملکی رہنماؤں کو تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ میرا مشن نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ تعلیم کا شعور بیدار کرنا ہے۔ پاک بھارت تعلقات پر ملالہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہوں۔ٹریبیون رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ایک دن پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کااظہارکیاہے۔ بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کوانٹرویو میں ملالہ نے کہاکہ وہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید سے سب سے زیادہ متاثرہیں، متعدد لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک خاتون بھی رہنما بن سکتی ہے اور بے نظیر بھٹو نے یہ کر دکھایا کہ ایک خاتون لیڈربن سکتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف مستقبل کی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…