جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین ، شدید بارشوں سے ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی، بدترین سیلاب کا خدشہ

datetime 24  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)جنوبی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے گزشتہ روز متاثرہ علاقے کے لیے خطرناک ترین طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔حالیہ دنوں میں گوانگ ڈونگ صوبے میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، جس سے ندی نالوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے بارے میں سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ سو سال میں بدترین سیلاب بن سکتا ہے۔

سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ 45ہزار سے زیادہ لوگوں کو چنگ یوان سے نکالا گیا ہے۔گوانگ ڈونگ کے 110,000 رہائشیوں نے اختتام ہفتہ پر شروع ہونے والی بارشوں کے بعد سے نقل مکانی کی ہے۔شدید بارشوں اور سیلاب سے 4افراد ہلاک جبکہ 10زخمی ہو چکے ہیں ، چینی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…