منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

رمیزراجہ کا ایک بار پھر محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر ناراضگی کا اظہار

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ فکس کرکے پاکستان کو بدنام کیا، لارڈز میں کمنٹری کے دوران فینز اور دیگر لوگوں نے مجھ سے نفرت کی کیونکہ ہم فکسنگ ملوث لوگوں کو بینقاب کررہے تھے۔ اس کے بعد میڈیا میں جتنا ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا اسکو کبھی نہیں بھول سکتا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر اگر ایسے کاموں میں ملوث ہوتا ہے تو اسکا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے، اس سے ہمدردی ضرور ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ملک کو بدنام کرنے کی کوئی معافی نہیں ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر میرا بیٹا بھی خدانخواستہ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو میں اسے عاق کردیتا۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…