بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آئی پی ایل، اداکارہ سے چھیڑ چھاڑ! دہلی کیپیٹلز کے کرکٹر کیخلاف شکایت درج

datetime 4  اپریل‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے پرتھوی شا ایک مرتبہ پھر مشکل پھنس گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے کرکٹر اور انکے دوست آشیش یادو کے خلاف چھیڑ چھاڑ کے الزام میں دفعہ 354، 324 اور 509 کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔

ممبئی کی مقامی عدالت نے دہلی کیپیٹلز کھلاڑی پرتھوی شا کو بھوجپوری اداکارہ سپنا گل سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے معاملے پر پولیس کو 19 جون تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واقعہ گزشتہ برس ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک پب میں پیش ا?یا تھا، جہاں پولیس نے بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر حملہ کرنے کے الزام میں بھوجپوری اداکارہ سپنا گِل کو گرفتار کرلیا تھا۔قبل ازیں پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بھارتی کرکٹر پرتھوی شا بے قصور قرار پائے تھے۔سپنا گل اور ان کے دوست شوبیت ٹھاکر کی ایک ویڈیو گزشتہ سال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ممبئی کرکٹر کی گاڑی پر بیس بال کے بلے سے حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔سپنا گل کا عدالت میں کہنا تھا کہ مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا ہم پولیس کی مدد کیلئے وہاں موجود رہے پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے۔پرتھوی کے ساتھ سیلفی بنوا نے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پرتھوی شاہ کو نہیں جانتی نہ انہوں نے کبھی انہیں دیکھا تھا اور انہوں نے سیلفی لینے کا نہیں کہا تھا۔واضح رہے کہ پرتھوی رواں برس آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں جس میں چنائی کیخلاف 43 جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 10 رنز کی اننگز شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…