بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بی جے پی نے ووٹوں کی خاطر اللہ اکبر کے نعرے بلند کر دیئے

datetime 30  مارچ‬‮  2024 |

نئی دہلی(این این آئی)جارحانہ مذہبی قوم پرست، مسلمان مخالف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے ووٹوں کی خاطر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے کوچ بہار سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نسیت پرمانک نے تمام تر توجہ اس وقت سمیٹ لی جب انہوں نے انتخابی ریلی کے دوران ووٹ مانگنے کے لیے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔مغربی بنگال کے علاقے دنہاٹا میں نسیت پرمانک کی حمایت میں گزشتہ روز بی جے پی کی اقلیتی مورچہ ریلی نکالی گئی۔

بی جے پی کوچ بہار کے صدر اور ایم ایل اے سوکمار رائے کا کہنا تھاکہ ابھی صرف دو اسمبلی حلقوں سیتائی اور دنہاٹا کے مسلمانوں کے ساتھ ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن جلد ہی ضلع کوچ بہار کے تمام مسلمانوں کے ساتھ ریلی نکالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضلع سے مسلم پنچایت کے حمایت یافتہ ہماری جماعت کا حصہ ہیں، اس لیے اس ضلع سے اس طرح کی ریلی کا انعقاد کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔خیال رہے کہ مسلمانوں کو بطور ووٹ بینک استعمال کرنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر و جرائم کے بھارتی تاریخ میں سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2014 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتیوں میں مسلمانوں کے خلاف رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…