بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ماسکوحملہ،15سالہ مسلم لڑکے کو روس کا سب سے اعلی اسلامی ایوارڈ دینے کا اعلان

datetime 27  مارچ‬‮  2024 |

ماسکو(این این آئی)ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں پارٹ ٹائم کوٹ چیک اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرنے والے ایک 15 سالہ نوجوان کو جمعہ کو کانسرٹ ہال میں ہوئے حملے میں 100 سے زائد افراد کو بچانے پر روس کے سب سے اعلی مسلم ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلام خلیلوف، ماسکو ہائی اسکول کا ایک طالب علم جس کی فیملی کا تعلق وسطی ایشیائی جمہوریہ کرغزستان سے آتا ہے۔

اسلام خلیلوف نے جب حملے کے دوران کنسرٹ ہال سے لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو اس نے فوری طور پر دروازے کھولے اور باہر نکلنے کا راستہ بتانے لگا۔پندرہ سالہ اسلام خلیلوف نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ اگر میں نے رد عمل ظاہر نہیں کیا، تو میں اپنی زندگی اور (میرے ارد گرد)بہت سے لوگوں کی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھوں گا۔ سچ پوچھیں تو، میں بہت خوفزدہ تھا۔ایک اندازے کے مطابق انہوں نے تقریبا 100 لوگوں کو باحفاظت وہاں سے نکالنے میں رہنمائی فراہم کی۔

اسلام خلیلوف نے کہا کہ جب میں بھیڑ میں تھا اور دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا، تو میں نے سوچا کہ کوئی سیڑھیوں یا ایسکلیٹر سے آکر گرنیڈ پھینک سکتا ہے، یا ہم پر فائرنگ شروع کر سکتا ہے، خدا کا شکر ہے کہ ایسا نہیں ہوا اور میں نے وقت پر دروازہ کھولا اور سب کو باہر جانے دیا۔اسلام خلیلوف حملے سے پہلے تقریبا ایک سال تک جائے وقوعہ پر کام کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں اور دیگر عملے کو تربیت دی گئی تھی کہ ہنگامی حالات میں کیسے کام کیا جائے، جس کی وجہ سے وہ انخلا کی ہدایت کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو ہیرو نہیں سمجھتا۔ یہ صرف میرے کام کا ایک حصہ تھا سینکڑوں لوگوں کو مرنے دینے سے بہتر ہے کہ خود کو قربان کر دیا جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…