ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں 4 اکتوبر کو جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک). پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے 122 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں چار اکتوبر کو سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کو منعقد کیے جانے والے جلسے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ گرائونڈ کے مغرب کی جانب ایک بڑا اسٹیج کی تیارکیا جا رہا ہے عمران خان جس راستے سےگرائونڈ میں داخل ہوں گے، وہیں سے اسٹیج پر چڑھ جائیں گے۔عمران خان کے ہمراہ مخصوص قیادت ہو گی جبکہ اسٹیج پر آنے والوں کے لیے خصوصی کارڈز دیے جائیں گے جو پی ٹی آئی کی قیادت جاری کرے گی۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن امین وینس کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔عام پبلک اور خواتین کی جلسہ گاہ آمد کے لئے الگ الگ گیٹس مخصوص کئے گئے ہیں، جبکہ داخلہ واک تھرو گیٹس اور ہینڈسکینر کی تلاشی سے مشروط ہوگا ۔گراؤنڈ میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائینگی جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہیوی جنریٹرز استعمال کئے جائینگے ۔ میڈیا کی کوریج کےلیے بڑے کنٹینرز پر انتظام کیا گیاہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…