ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جمعیت اہل حدیث پاکستان کا این اے 122 اور پی پی147 کے ضمنی انتخابات میں ( ن)لےگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے این اے 122 اور پی پی147 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کے امیدواروں سردار ایاز صادق اورمیاں محسن لطیف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جس سے تحریک انصاف میں پریشانی پیداہوگئی ۔ اس امر کا اظہار دھرم پورہ میں سابق ایم پی ا ے حاجی عبدالرزاق رہائش گاہ پر مرکزی امیرسینیٹر پروفیسر ساجد میر ،ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این اے اور حاجی نذیر احمد انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے لاہور جماعت کے امیر رانا نصراللہ اور تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے بھرپور تعاون کریں۔ دونوں حلقوںمیں اہل حدیث عوام اپنی حلیف جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سردار ایازصادق سپریم کورٹ میں جاتے تو پہلی ہی سماعت میں انکے حق میں فیصلہ آسکتا تھا۔ مگر انہوں نے عوا م کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاں انتخابی مہم ضرور چلائیں پر جمہوریت پر ضربیں مت لگا ئیں۔ عدالت اورالیکشن کمیشن پر انگلیاں بھی مت اٹھائیں۔ الیکشن میں فوج اوررینجرز کی نگرانی کے باوجود عمران خاں کی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔ مجھے تو ڈر ہے اور یہ کوئی بعید بھی نہیں کہ عمران خاں الیکشن ہارنے پر کہیں رینجرز اور فوج پر بھی انگلیاں اٹھانا شروع کردیں۔بعدازاں سردار ایاز صادق اور محسن لطیف نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کی قیادت کی طرف سے اپنی حمایت کے اعلان پر شکریہ اداکیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…