اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

صرافہ بازار کے 2دکاندار اپنے ساتھیوں کا کروڑوں کا سونا لیکر فرار

datetime 19  مارچ‬‮  2024 |

سکھر(این این آئی)دو ملزمان دھوکے سے صرافہ بازار کے دکانداروں کا کروڑوں روپے کا سونا لیکر فرار ہوگئے دونوں مارکیٹ میں ہی کام کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں صرافہ بازار کے دکاندار اپنی کروڑوں کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔ مارکیٹ میں کافی عرصے سے کام کرنے والے دو دکاندار دیگر دکانداروں کا کروڑوں روپے کا سونا لیکر بھاگ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم خلیل اور فیصل سکھر کی مارکیٹ میں سونا ریفائین کرنے کا کام کرتے تھے۔ ملزمان مختلف دکانداروں کا ڈیڑھ کلو سے زائد سونا لیکر فرار ہوگئے۔صرافہ بازار کے دکانداروں نے اپنے چوری شدہ سونے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بی سیکشن تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق چوری شدہ سونے کی کل مالیت تقریبا ساڑھے 3 کروڑ روپے ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…