لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیاکااستعمال کتنابڑھ گیاہے اس کی کئی مثالیں موجود ہیں ایسی ہی ایک مثا ل ایک خوشاب کے ایک سرکاری ادارے میں کام کرنے والے چوکیدارنے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے فیس بک کے ذریعے کی ہے جس میں اس کی درخواست کاعکس بھی دیاگیاہے ۔پنجاب سوشل ایمپلائز سیکورٹی انسٹیوٹ کے ایک چوکیدارنے وزیراعلی پنجاب سے اپناتبادلہ پی ای ایس سی آئی سب آفس جوہرآبادسے ایس ایس ای سی خوشاب کرنے کی درخواست کی ہے۔چوکیدارعزیزالرحمن نے اپنے محکمے کے ڈائریکٹرکے توسط سے ایک درخواست دی ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے جوہرآبادمیں بطورچوکیدارمحکمہ ہذامیں کام کررہاہے اوردرخواست میں لکھاہے کہ میراآبائی شہرخوشاب ہے اورمیرے بوڑھے والدین وہاں ہیں اوران کی میرے سواکوئی خدمت کرنے والانہیں ہے اس لئے میراتبادلہ سب آفس خوشاب میں کیاجائے کیونکہ وہ اپنے والدین اوربچیوں کی جوہرآبادمیں دوران ملازمت مکمل طورپرخیال نہیں رکھ سکتا۔اس نے درخواست میں لکھاہے کہ اگروزیراعلی اس کی درخواست پرعمل درآمد کے احکامات جاری کردیں تووہ انکے لئے زندگی بھردعاگورہے گا۔