بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ٹیوٹا نے اپنی معروف ترین گاڑی کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی یارس کا ایک ویرینٹ بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم سی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں گیاہے کہ کمپنی نے یارس 1.3 سی وی ٹی ایرو کو بند نے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈیلر شپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قیمتوں کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں اور اس کے مطابق اپنی سیلز ٹیموں کو مطلع کریں ۔ٹیوٹا نے نے گزشتہ سال اپریل میں یارس میں کچھ واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے یہ ویرینٹ صارفین کیلئے مارکیٹ میں پیش کیا تھا ۔

اس ویرینٹ میں گاڑی کے فرنٹ بمپر پر خصوصی فوگ لیمپس ، ایرو سائیڈ سکرٹس کے ساتھ دیگر کئی اہم فیچرز کا اضافہ کیا گیا تھا ۔اس کی قیمت 51 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی تاہم کمپنی کی جانب سے اس کو بند کیئے جانے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے ۔امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ اس گاڑی کو بند کرنے کی ممکنہ وجہ کم سیلز ہی ہو سکتی ہیں ،حال ہی میں جاری ہونے والی پاکستان آٹومیٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کی سیلز میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ۔کمپنی نے گزشتہ ماہ اپنی 2 ہزار 36 گاڑیاں فروخت کیں ، جبکہ جنوری 2024 میں 2762 گاڑیاں فروخت ہو ئیں تھیں ۔انڈس موٹرز نے مارچ میں 6 تاریخ سے 11 تاریخ تک پروڈکشن بھی بند رکھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…