بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف وفاقی حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی کے بلوں میں فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔پیر کو سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اداروں پر رجسڑیشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز رجسڑیشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے، جی ایس ٹی ہمارے ادارے پہلے ہی ادا کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آدھا ٹیکس دینا ہے، آدھا نہیں، عجیب بات ہے، آپ یا تو کہہ دیں کہ ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔دریں اثنا عدالت نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور کیس کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…