بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرادی ہے جس سے بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے اور حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی جس کی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس بار آئی ایم ایف سے مذاکرات نسبتاً آسان رہے تاہم آئی ایم ایف سے ہفتہ کو مذاکرات شیڈول نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…