منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محبت میں کچھ حلال اور حرام نہیں، مصری مفتی شیخ علی جمعہ کا پھر متنازع بیان

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)سابق مفتی مصر شیخ علی جمعہ متنازع بیانات دینے سے باز نہیں آئے ہیں اور انہوں نے ایک اور متنازع بیان دے کر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ اپنے رمضان پروگرام “نور الدین” کی ہر قسط کے بعد تنازع کھڑا کرتے رہتے ہیں۔ اس پروگرام میں وہ بچوں، نوعمروں اور نوجوانوں سے ان کے بے تکلف اور بعض اوقات شرمناک سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔حالیہ قسط میں ایک نوجوان نے شیخ علی جمعہ سے قیس اور لیلی کی طرح شادی سے پہلے کی محبت کے بارے میں ان کی رائے پوچھی تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب قیس نے لیلی سے شادی کی تو اس سب کے بعد اس نے اسے طلاق دے دی تھی۔

اس کے متعلق عشق اور محبت پر نظمیں اس نے بعد میں لکھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 1980 سے 1986 کے درمیان یونیورسٹی کے طلبہ کے درمیان تعلقات اور محبت پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ طلبہ کی اکثریت یونیورسٹی میں ایک دوسرے سے محبت کرتی تھی اور پھر ان کی شادی ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ محبت میں ایسی چیز شامل ہی نہیں جو حلال یا حرام ہو کیونکہ یہ دل کا احساس ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔ جہاں تک محبت کے بعد شادی کا معاملہ ہے تو یہ ایک اور معاملہ ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ انہوں نے شادی سے قبل کی محبت کے رشتوں کے دوران عفت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…