بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انڈس موٹر کمپنی کا ٹویوٹا یارس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

datetime 15  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جبکہ یارس کے ایک ویرینٹ سی وی ٹی ایروکی پیداوار بند کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 1.3 سی وی ٹی ایل او، 1.3 ایم ٹی ایچ آئی اور 1.3 سی وی ٹی ایچ آئی کی قمیتیں کم کر بالترتیب 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار ، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے مقرر کر دیں۔اس سے قبل یارس کے یہ ویرینٹ بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار، 46 لاکھ 59 ہزار اور 48 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھے، ان کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو مطلع کیا کہ ایرو کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یارس کے دیگر ویرینٹ کی پروڈکشن کو بڑھایا جاسکے، ایرو کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزا روپے تھی، جس میں 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) شامل تھا۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس میں 7 فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے بڑھا دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…