واشنگٹن(این این آئی)چین نے خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ امریکا کے گلے پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے امریکی حکومت کو ٹک ٹاک کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس ایپ سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نے ایسے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں نہیں جیتا جا سکتا۔ ایسے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔