اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دراز نے رمضان المبارک کیلئے75فیصد تک رعایتی نرخوں کا اعلان کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران 3.3اور4.4کی دو مہم کے ساتھ ملک بھر میںدراز صارفین کیلئے ناقابل یقین قیمتوں اور75فیصد تک کی شاندار رعایت کا اعلان کیا ہے۔دراز پلیٹ فارم پر3.3مہم 19مارچ تک چلے گی جبکہ 4.4مہم 20مارچ سے شروع ہوکر 4اپریل تک جاری رہے گی۔

دراز نے بچت اور سہولت کا ایک انوکھا امتزاج متعارف کرایا ہے ،جس کا آغاز”زیادہ خریداری،زیادہ بچت”آفر سے ہوتا ہے ،جہاں صارفین201 روپے کی بچت کے ساتھ خریداری پر مفت ڈلیوری کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔مزید بر آں،خصوصی میگا ڈیلز اور ہاٹ ڈیلز میںصارفین کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق گھریلو اشیاء سے لے کر الیکٹرانکس،فیشن ،بیوٹی اور مزید دیگر کٹیگریز پر مصنوعات کی وسیع رینج پر بالترتیب70اور75فیصد تک کی رعایت شامل ہے۔

مزید بر آں،دراز مارچ کے آخری ہفتے کو کچھ خصوصی پیشکشوںکے ساتھ خاص بنارہا ہے ،جہاںنئے خریدار محض699روپے میںکسی بھی تین مصنوعات کا انتخاب کرسکیںگے جبکہ موجودہ خریدار 750روپے میںمفت ڈلیوری کے ساتھ یہ سہولت حاصل کرسکیںگے۔دراز پاکستان کی چیف کمرشل افسر عروشہ امتیاز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ” دراز کا مقصد خریداری کے زیادہ مہنگے اور پیچیدہ عمل کی پریشانیوںکو دور کرکے اپنے صارفین کیلئے اس تجربے کو بہتر بنانا ہے۔اپنی رمضان کی پیشکشوںکے ذریعے ہم مختلف قسم کی ڈیلز پیش کرنے کیلئے پرجوش ہیںجو قیمت اور ہر اعتبار سے بے مثال ہیں،اور اس بات کو یقینی بناتی ہیںکہ ہمارے صارفین اپنی ضروریات کی اشیاء اپنی من پسند قیمتوںپر خرید سکیں۔”



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…