اسلام آباد (اے این این)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ایک ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئیں،لوک ورثہ شکر پڑیاں میں منعقدہ چلڈرن لٹریچرفیسٹیول میں شرکت ، بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور سیلفیز بنوائیں ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ایک ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئی ہیں ۔ہفتے کے روز انہوں نے لوک ورثہ شکر پڑیاں میں منعقدہ چلڈرن فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور سیلفیز بنوائیں ۔واضح رہے کہ قبل ازیں نو بیاہتا جوڑے میں علیٰحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں شخصیات نے ان افواہوں کی تردید اور انہیں من گھڑت قراردیا ۔