بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برطانیہ ماحول دوست ایئر شپ متعارف کرانے کیلئے تیار

datetime 13  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ بہت جلد ایسے ایئر کرافٹس فضا میں بلند کرسکتا ہے جو ماحول دوست ہوں گے۔ ہیلیم گیس کے ذریعے اڑائے جانے والے ایئر شپس کی طرز پر ایئر لینڈر 10 جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیے جارہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر شپ کے جدید ترین ورژن میں سفر کرنے والے فضا میں ہر طرف کے نظاروں سے محظوظ ہوسکیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے شمال میں بیڈفورڈ کے نواح میں قائم کمپی ہائبرڈ ایئر وہیکلز (ایچ اے وی)کا کہنا تھا کہ یہ ایئر لینڈر ایئر شپ تجارتی پیمانے پر 2028 سے قبل لانچ نہیں کیے جاسکیں گے۔جدید ایئر شپ 300 فٹ لمبا ہوگا۔

اس میں ہیلیم گیس بھری ہوگی۔ اسے انجن پروپیلرز کی مدد سے اڑایا جائے گا۔ یہ انجن روایتی ایندھن کے حامل ہوں گے۔ایچ اے وی کے چیف ایگزیکٹیو ٹام گرنڈی نے بتایا کہ ایئر شپ بہت بڑا اور خاصا چوڑا ہوگا۔ اس میں سفر بہت پرسکون انداز سے ہوگا۔ ایئر شپ کے مسافر آبزرویشن لانج میں بیٹھ کر سامنے کے وسیع تر نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ایئر شپ کی رفتار بہت کم ہوتی ہے اس لیے اِسے طویل فاصلوں کی مسافت کے لیے زیادہ کارگر قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ڈائریکٹر آف ایئر ٹرانسپورٹیشن سسٹمز لیب (یونیورسٹی کالج لندن)پروفیسر آندرے شیفر کا کہنا تھا کہ ایئر شپ کو فضائی سیر کے لیے عمدگی سے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ایچ اے وی ان چند کمپنیوں میں سے ہے جو انرٹ گیس ہیلیم استعمال کرتے ہوئے جدید ترین ایئر شپس دوبارہ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔بعض ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے تجارتی جہازوں کی جگہ ایئر شپ استعمال کرنے کا تجربہ بھی کامیابی سے ہم کنار ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے غیر معمولی تکنیکی مہارت کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…