منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف امریکی مصنف و صحافی شان کنگ نے اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /نیویارک(این این آئی)ایوارڈ یافتہ معروف لکھاری، صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما 44 سالہ جیفری شان کنگ نے اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا۔شان کنگ کو نسل پرستی اور خصوصی طور پر افریقیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔شان کنگ صحافت کے علاوہ انسانی حقوق کے رہنما بھی رہے ہیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے خلاف انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف کھل کر بات کی۔جیفری شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بات کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جب کہ ان کے انسٹاگرام اکائونٹ کو بھی پہلے شیڈوبین کیا گیا اور بعد ازاں ان کا اکائونٹ غیر فعال ہوگیا۔

شان کنگ گزشتہ چند ماہ سے مسلمانوں اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے حق میں کھل کر سامنے آئے تھے جس وجہ سے انہیں امریکا میں مخالفت کا بھی سامنا رہا تاہم اب انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔شان کنگ نے فیس بک پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے دین کا انتخاب کرلیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کے ہمراہ اسلام قبول کیا اور دونوں نے اپنے شہر ڈیلاس کی قریبی مسجد میں نماز بھی ادا کی۔شان کنگ نے لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اب دنیا کے دیگر ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی طرح روزے بھی رکھیں گے۔شان کنگ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور متعدد معروف شخصیات اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی ان کی ویڈیو شیئر کی گئی۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو دنیا بھر کی معروف شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…