شمالی وزیرستان(این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا ون اور شیوا ٹو سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے دو کنووں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت کی گئی ہے جو کہ ملکی گیس کی مجموعی طلب کا کل 5فیصد ہے۔یہاں پروسیسنگ پلانٹ بھی موجود ہے جو گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن کو منتقل کرتا ہے۔
گیس کے نیشنل گرڈ میں داخل ہونے کیلئے گیس پائپ لائن کا کام 73فیصد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔چیف آف اسٹاف ماڑی پیٹرولیم اسد رضا کے مطابق گیس پروسیسنگ کے لیے پلانٹ بھی مقامی لگایا گیا ہے جس سے غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت ہوئی ہے، پلانٹ لگنے سے900سے زائد مقامی ہنر مند افراد کو سائٹ پر روزگار بھی میسر آیا ہے۔شیوا گیس کو قومی نیٹ ورک میں شامل کرنے سے ایل این جی درآمدات پر انحصار کم ہونے کے ساتھ سالانہ تقریباً 265ملین امریکی ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔