بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 70 ہزار ڈالرز سے متجاوز

datetime 9  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر کی سرمایہ کار کمیونٹی میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 70 ہزار ڈالرز پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں نئی امریکی اسپاٹ ایکسچینج ٹریڈڈ کرپٹو پروڈکٹس کے لیے سرمایہ کاروں کی مانگ اور عالمی شرح سود میں کمی کی توقعات کی وجہ سے اضافہ ہوا۔بٹ کوائن کی گرنے سے قبل 70 ہزار 105 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی جبکہ آخری بار یہ 68 ہزار 317 ڈالرز میں فروخت ہوا۔

گزشتہ چند ہفتوں میں اربوں ڈالرز ایکسچینج ٹریٹڈ فنڈز کی مد میں لگ چکے ہیں اور مارکیٹ کو ایک ایسے آٹ لک سے اضافی سپورٹ مل رہی ہے جس میں ایتھریم بلاک چین پلیٹ فارم جوکہ دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر کا مرکز ہے۔واضح رہے کہ 29 فروری کو کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 2 سال بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، جس کی قدر فروری کے دوران 42 فیصد بڑھی، یہ دسمبر 2020 کے بعد ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ تھا۔نومبر 2021 کے بعد پہلی بار بٹ کوائن 60 ہزار 131 ڈالر پر پہنچ گیا، جب اس کی قیمت 70 ہزار ڈالر سے تھوڑی کم ریکارڈ کی گئی تھی۔کرپٹو پلیٹ فارم کوائن گیکو نے بتایا تھا کہ گردش میں موجود تمام بٹ کوائن کی قیمت 2 سالوں میں پہلی بار رواں مہینے 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…