پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

92 سالہ میڈیا ٹائیکون مرڈوک پانچویں شادی کے لیے تیار

datetime 9  مارچ‬‮  2024 |

ماسکو(این این آئی)میڈیا کے دنیا میں شہنشاہ کا سا مقام رکھنے والے ریوپرٹ مرڈوک 92 سال کے ہوچکے ہیں۔ اس عمر میں بھی وہ جواں سال دل رکھتے ہیں۔ میڈیا ٹائیکون نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کی ہے اور شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔روس سے تعلق رکھنے والے گرل فرینڈ ایلینا زوکووا 67 سال کی ہیں۔ وہ خرد حیاتیات کی ماہر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریوپرٹ مرڈوک کی ٹیم نے بتایا ہے کہ شادی رواں سال کیلیفورنیا میں مرڈوک کے موراگا وائن یارڈ میں رکھی گئی ہے۔ یہ ریوپرٹ مرڈوک کی پانچویں شادی ہوگی۔امریکی اخبارنے شادی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دعوت نامے ارسال کردیے گئے ۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میڈیا ٹائیکون کی زندگی میں اس سے قبل گرل فرینڈ این لیزلی اسمتھ تھی۔

دونوں کی منگنی اپریل 2023 میں ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ایلینا زوکووا سے ڈیٹنگ شروع کردی تھی۔مرڈوک کی سابق بیویوں میں پیٹریشیا بوکر، اینا مان، ونڈی ڈینگ اور امریکی ماڈل اور اداکارہ جیری ہال شامل ہیں۔ایلینا زوکووا روسی ارب پتی بزنس مین الیگزینڈر زوکوف کی اہلیہ رہ چکی ہں۔ ان کی بیٹی داشا بھی بزنس سے وابستہ ہیں۔

جن اخبارات اور جرائد کو مرڈوک نے خریدا ان میں نیوز آف دی ورلڈ، دی سن، نیو یارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل شامل ہیں۔مرڈوک نے 1996 میں فاکس نیوز شروع کیا جو آج امریکا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے۔مقامی، ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کمپنیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مرڈوک نے 2013 میں نیوز کور کی بنیاد رکھی۔ریوپرٹ مرڈوک کی زندگی تنازعات سے بھری رہی ہے۔ گزشتہ برس انہوں نے اپنی میڈیا کمپنیوں کے مرکزی عہدوں سے سبک دوش ہوکر کنٹرول اپنے بیٹے لیکلن کو سونپ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…