بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے گیس ذخائر مالی سال 2027تک آدھے رہ جائیں گے، سوئی سدرن گیس

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہاہے کہ پاکستان کے اندرون ملک گیس ذخائر مالی سال 2026-27تک موجودہ پیداوار کے نصف تک گر جانے کا امکان ہے۔ایس ایس جی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مقامی گیس کے بدلے آر ایل این جی درآمد کی جاتی ہے جو کہ دن بدن مہنگی ہوتی جا رہی ہے جبکہ موجودہ حالات میں آر ایل این جی کی دستیابی بھی ایک چیلنج ہے۔گیس سپلائی کرنے والی کمپنی نے کہاکہ قدرتی گیس کی کم ہوتی ہوئی پیداوار درآمدی چینلز پر منحصر ہے جس کی وجہ ایل این جی کی قیمت میں زبردست اضافہ ہے،اس منظر نامے میں گیس کی دستیاب مقداروں کے محتاط استعمال کی ضرورت ہے۔

کمپنی نے کہاکہ قدرتی گیس کا ایک سستا متبادل تھر کول کے گیسیفیکیشن سے تیار کی جانے والی مصنوعی گیس ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہاکہ تھر میں 175بلین ٹن کوئلے کے دنیا کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں جو 200سال سے زائد عرصے تک 100000میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے کافی ہیں۔ایس ایس جی سی نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں بائیو گیس کی پیداوار کی کافی صلاحیت موجود ہے اور اس کے ساتھ ملک قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے جانوروں کے گوبر، میونسپل ٹھوس فضلہ، توانائی کی فصلیں، سلاٹر ہائوس کا فضلہ وغیرہ استعمال کر کے آر ایل این جی کی درآمدات کو کم کر سکتا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…