بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کا فیصلہ

datetime 5  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے،یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت سرکاری پنشن کا بڑا بوجھ کم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی، نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت کئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پنشن اخراجات محدود کرنے کیلئے اسکیم لانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔ذرئع کے مطابق پرانے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو بجٹ سے ہی پنشن دی جائے گی، رضاکارانہ پنشن اسکیم نئے سرکاری ملازمین کیلئے تیار کی گئی ہے، نئی پنشن اسکیم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے۔

نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کی بجائے رضاکارانہ پنشن اسکیم ملے گی۔ایس ای سی پی کی سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں پنشن اسکیم کے اطلاق کی تجویز دیدی ہے۔ موجودہ سرکاری ملازمین بھی راضی ہوں تو انھیں نئی اسکیم پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔نجی شعبہ اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی کی سہولت فراہم کر رہا ہے، پراویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر مستقل آمدن کی سہولت نہیں ملتی، ایس ای سی پی نے تجویز دی ہے کہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضا کارانہ پنشن اسکیم دے۔اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی پر بھی ملازمین کی پنشن سہولت جاری رہے گی، ملک میں 43 پنشن فنڈ کام کر رہے ہیں،61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سب سے پہلے 2 سال قبل پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی، صرف خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین کے 21 پنشن فنڈز کام کررہے ہیں، پنجاب حکومت بھی ملازمین کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…