منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی کمپنیوں کی لائسنس فیسوں میں بڑے اضافے کی تجویز

datetime 5  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کمپنیوں کی سالانہ لائسنسنگ فیسوں میں بھاری اضافے کی تجویز دیدی۔ حتمی فیصلے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے 30 دن میں رائے مانگ لی گئی۔ بجلی پیداواری کمپنیوں کی سالانہ فیس میں 125 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی پیداوار کمپنیوں کیلئے فیس 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 44 ہزار 786 فی میگاواٹ اور نیشنل گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کرنے کی تجاویز ہیں۔

صوبائی گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے اور کے الیکٹرک سالانہ ٹرانسمشن لائسنس فیس 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ روپے کرنے کی تجاویز ہیں۔بجلی تقسیم لائسنس سالانہ فیس 6500 روپے فی ایم وی اے اور مارکیٹ اینڈ سسٹم آپریشنز فیس 115 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سالانہ کی تجویز ہے، تاہم اسٹیک ہولڈرز کی آرا کے بعد نیپرا اتھارٹی فیس میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…