جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی

datetime 4  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی نئی لہر شروع ہو گئی جبکہ شدید بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ۔پاک پتن اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں یخ بستہ ہواں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے پیر سے سات مارچ تک ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے۔

ادھر خیبر، سوات، پارا چنار اور ضلع کرم سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ 4 روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیر بالا میں شدید برفباری کے باعث 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔بارش اور برفباری کے بعد مالم جبہ، کالام، اوشو اور گبرال جانے والے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور مری میں بھی 2 روز سے جاری بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی پر ایم 50 شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے جبکہ کوہ سلیمان رینج میں دھاناسر کے مقام پر روڈ کلئیرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان بھی ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔چلاس اور کوہستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہِ قراقرم کی بحالی کا کام جاری ہے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…