جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

259خواتین کوشادی کا دھوکہ دینے والا بھارتی گرفتار

datetime 1  مارچ‬‮  2024 |

بنگلور(این این آئی)بھارتی شہر بنگلور میں ریلوے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیاہے جس نے تقریبا 259 خواتین کو دھوکہ دیا جن سے اس نے شادی کی سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوستی کی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ملزم جعلی پروفائلز بناتا تھا اور خواتین اور ان کے سرپرستوں کو پیسے دینے کے لیے آمادہ کرتا تھا۔متاثرہ افراد میں سے ایک نے اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی تو بنگلور ریلوے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس ملزم کی شناخت 45 سال کے نریش پجاری گوسوامی کے طور پر کرنے میں کامیاب رہی ۔ نریش پجاری راجستھان میں پیدا ہوا اور 20 سال سے بنگلور میں رہ رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گوسوامی نوجوانوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن پروفائلز بناتا تھا۔ یہ خود کو ہوائی اڈے کا کسٹم اہلکار ظاہر کرتا۔ کبھی خود کو ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی ظاہر کرتا تھا۔

گوسوامی نے بیواں اور طلاق یافتہ خواتین کو نشانہ بنایا۔ وہ ٹیکسٹ میسجز بھیجتا تھا اور رات گئے خواتین سے بات کرتا تھا اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد انہیں پیسے دینے کا لالچ دیتا تھا۔ملزم نے ایک متاثرہ خاتون کے والدین کو ان سے ملنے کے لیے بنگلور بلایا تھا۔ اس نے ریلوے سٹیشن پر ان سے 10000 روپے یہ کہہ کر لیے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے لیے ٹکٹ بک کرانا چاہتا ہے اور پھر فرار ہو گیا۔ دریں اثنا ڈی آئی جی پی ریلوے بنگلورو کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا کہ ملزمان خواتین سے بات کرنے کے لیے پہلے سے ایکٹیویٹڈ سم کارڈ استعمال کرتا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…