جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیراعلی منتخب

datetime 1  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس صبح 10 بجے شروع ہونا تھا۔اجلاس شروع ہونے کے بعدوزیراعلی کے انتخاب کا عمل شروع ہوا، اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیرپختونخوا کے وزیراعلی منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن)کے عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی ایوان مین ارکان تے نعرے لگائے، ارکان کی علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دعا ہے اللہ تعالی میری مدد فرمائے، میں بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں کہ مجھے وزیر اعلی کیلئے نامزد کیا، انشااللہ امیدوں پر پورا اتروں گا۔انہوںنے کہا کہ ہماری پارٹی، لیڈرشپ کیساتھ ظلم ہوا، ایسی فسطائیت پوری دنیا میں نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی بات کرنے پرجیل میں ڈالا گیا ہے، عمران خان نے پاکستان، عوام اور کشمیر کی بات کی مگر ہم انتقامی کارروائی نہیں چاہتے، نہیں چاہتے جو آج ہمارا ساتھ ہواکل کسی اور کیساتھ ہو، ہمارے کارکنوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسا نظام چاہتا ہوں کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے سکے، میں چاہتا ہوں ہماری مائیں ،بہنیں، بیٹیاں محفوظ ہوں۔انہوںنین کہاکہ مجھے آزاد حیثیت میں وزیراعلی بننے کا دکھ ہے، ہم حق لینا جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کا راج ہے، پوری قوم جان گئی ہے کہ اصل سلیکٹڈ کون ہے، یہ باہر سے آتے ہیں اور پیسہ چوری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے۔گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…