اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت نے سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پرعائد پابندی ہٹا دی۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے جاتے جاتے سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پرعائد پابندی ہٹا دی، کابینہ ڈویژن نے پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے تناظر میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 29 جنوری کو وفاقی وزرا ، مشیروں ، معاونین خصوصی ، وفاقی ادرواں کے افسران کے بیرون ملک سرکاری اور نجی دوروں پر پابندی عائد کی تھی۔