منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

اپنے گھر واپسی اور پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے پر بے حد خوشی ہے،نواز شریف

datetime 29  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدنواز شریف نے کہا ہے کہ طویل جلا وطنی کے بعد قومی اسمبلی میں واپسی پر جذباتی کیفیت ہے،اپنے گھر واپسی اور پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے پر بے حد خوشی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو قومی اسمبلی میں منتخب رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد گیٹ نمبر پانچ سے واپسی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ،اس وقت سب کو مل کر ملک اور قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔صحافی کے ایک سوال پر نواز شریف نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایک طویل عرصے کی جلا وطنی کے بعد اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھانا میرے لیے باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع میرے لیے خوشی اور جذباتی کیفیت کا ہے،میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے پر عزم ہوں ،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…