مستونگ( نیوز ڈیسک) مستونگ کے علاقے دشت حسنی میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدد ہوا ہے ملزمان کے قبضے سے پولیس کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دشت حسنی کے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاررائی کی۔ گیارہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، پولیس کی وردیاں اور گاڑی برآمد کر لی ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔