اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نواز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے شہباز شریف کو نامزد کردیا۔بدھ کومسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما مصدق ملک نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی نے ایاز کے نام کی بطور اسپیکر منظوری دی اور ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔بعد ازاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت ہمارے قائد نواز شریف نے کی،نواز شریف نے باضابطہ شہباز شریف بطور وزیراعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر نامزد کیا۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی پارٹی اور ملک کے لئے خدمات ہیں جن پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جوا عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی کام کئے اس پر پارلیمانی پارٹی میں روشنی ڈالی۔ انہوںنے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلزپارٹی کے ساتھ باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی میٹنگ ہے۔وزارت کے حوالے سے انہوںنین کہاکہ نہ کبھی خواہش کی نہ اظہار کیا،پارٹی جو ذمہ داریاں دے گی ان کو نبھاؤں گا۔ انہوںنے کہاکہ گورنر بلوچستان کے لئے پارٹی قیادت جلد فیصلہ کرے گی۔